۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ملک الموت

حوزہ/ امام حسن مجتبی علیہ السلام نے ایک روایت میں موت کے متعلق سوال کرنے والے کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب " میزان الحکمہ: سے نقل کی گئی ہے۔اس روایت کا متن اس طرح ہے۔

سُئِلَ الْحَسَنُ عليه السلام:

ما بالُنا نَكْرَهُ الْمَوْتَ وَ لا نُحِبُّهُ؟ فَقال عليه السلام: اِنَّكُمْ اَخْرَبْتُمْ آخِرَتَكُمْ وَ عَمَّرْتُمْ دُنْياكُم، فَاَنْتُمْ تَكْرَهُونَ النَّقْلَةَ مِنَ الْعُمْرانِ اِلَى الْخَرابِ

امام حسن مجتبی علیہ السلام سے پوچھا گیا، کیوں ہم موت سے نفرت کرتے ہیں اور ہمیں موت اچھی نہیں لگتی؟

امام نے جواب میں فرمایا: کیوں کہ تم نے اپنی آخرت کو خراب اور اپنی دنیا کو آباد کیا ہے اس لیے آباد جگہ سے ویران جگہ کی طرف منتقل ہونے کو پسند نہیں کرتے ہو۔

میزان الحکمہ، ج9، ص262

تبصرہ ارسال

You are replying to: .